Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاست گناہ گار سمجھتی ہے تو کھل کر کہے،فاروق ستار

کراچی...ایم کیو ایم پاکستان کے سینئررہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہم پر زبردستی مقدمات بنا کر ہمارے خلاف جھوٹے گواہ پیش کئے جارہے ہیں۔ اگر ریاست ہمیں گناہ گار سمجھتی ہے تو کھل کر کہے۔ میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھلے دل سے کہہ چکے کہ لندن سے ہماراکوئی تعلق نہیں پھر بھی مقدمات بنائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عدالتی تقاضہ ہے ایک مرحلے پر فرد جرم عائد ہونا ہوتی ہے۔ یہ الزام نہیں یہ مقدمہ ہے ہم پر ملک دشمنی کا الزام لگایا گیا ہے۔جب پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا ہے تو یہ مقدمات بننے نہیں چاہیے تھے۔ 22 اگست کو میں تقریر کرنے جارہا تھا لیکن مجھے کرنے نہیں دی گئی۔اس دن لندن سے علیحدہ ہو گئے تھے۔ایم کیو ایم رہنما نے کہاکہ ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات سے عدالت، عوام اور ہمارا وقت ضائع ہو رہا ہے۔ جن 60 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی ہے ان میں سے زیادہ تر تقریر میں موجود ہی نہیں تھے۔فاروق ستار نے کہا کہ یہ سیاسی مقدمات ہیں لیکن کوئی این ار او نہیں مانگ رہے ۔کسی کو 22 اگست کو یہ معلوم نہ تھا کہ بانی کیا تقریر کرنے والے ہیں اور ان کے ذہن میں کیا ہے۔
 

شیئر: