جدہ ۔۔۔جدہ میونسپلٹی اور نیشنل واٹر کمپنی کے درمیان اس بات پر تنازع برپا ہو گیا کہ کنگ عبداللہ چوراہے پر واقع کنگ فہد انڈر پاس کی بندش کا ذمہ دار کون ہے ۔ دونوں ایک دوسرے کو اس کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں ۔ انڈر پاس میں پانی کی مقدار بڑھ جانے پر کنگ عبداللہ روڈ پرواقعہ کنگ فہد انڈر پاس بند کر دیا گیا تھا۔پانی کی نکاسی پر اسے دوبارہ کھول دیا گیا تھا، پھر پانی بھر جانے پر اسے ایک بار پھر بند کر دیا گیا۔نیشنل واٹر کمپنی کا کہنا ہے کہ بارش کے پانی کی نکاسی ہو گئی تھی ۔ گھروں سے نکلنے والا پانی داخل ہو جانے پر صورتحال بگڑ گئی تھی ۔