پاکستان سوشل سینٹرشارجہ کے انتخابات9نومبر کو مقرر
شارجہ: پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے ہونیوالے انتخابات کے لئے چوہدری خالد حسین کے پینل نے الیکشن کمیشن کمیٹی کے ممبران کو اپنے پینل ممبران کے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق منسٹری آف سوشل افیئرز کی زیر نگرانی شارجہ سنٹر کے انتخابات جمعہ 9 نومبرکو دوپہر2بجے ہوں گے۔
-
امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں
اس سلسلہ میں کاغذات نامزدگی داخل کرانے کی تاریخ30اکتوبر 2018تھی جس میںچوہدری خالد حسین نے اپنے پینل ممبران کے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ہیں جبکہ ان کے مد مقابل کسی اور پینل نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے۔الیکشن کمیشن شارجہ سنٹر کے ممبرا ن انجم نصیر ‘خالد غوری ‘محمد عمر بلوچ ‘حاجی جاوید اور جمشید احمد نے چوہدری خالد حسین کے پینل ممبران کے کاغذات کو درست قرار دیا اور کسی پینل کی طرف سے مقررہ وقت کے اندر کاغذات نامزدگی داخل کرانے کااعلان کرتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا کہ الیکشن کمیشن ان جمع شدہ کاغذات کوتصدیق کے بعد منسٹری اف سوشل افیئر ز میں رپورٹ کیساتھ بجھوادیا گیا جس کے تحت 9نومبر کو منسٹری آف افیئرزانتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق اپنا حتمی فیصلہ جنرل باڈی اجلاس میں سنائے گا۔ پینل میں خالد حسین بطور صدر جبکہ چوہدری افتخاراحمد ‘عمران رفیق ‘عمران اسلم ‘مسعود احمد ‘سفیر احمد ستی ‘ذیشان احمد ‘جاوید اختر‘انجینئر احسان اﷲ خان‘فراز احمد صدیقی اور محمد سعید اختر ڈائریکٹرز کے عہدیداران ہیں۔
-
امارات کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں