ماہرہ گوگل،فیس بک ہیڈکوارٹرز میں
مشہورپاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں امریکہ میں گوگل اور فیس بک ہیڈ کوارٹر زکا دورہ کیا۔انہوںنے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ بھی شیئر کرڈالی۔اداکارہ ماہرہ کہتی ہیں کہ میں نے شوکت خانم کینسر اسپتال کی سفیر کی حیثیت سے فیس بک اور گوگل ہیڈ کوارٹرزکا دورہ کیا ۔انہوں نے اس موقع پر خصوصی انٹرویو بھی دیا۔ماہرہ خان پاکستان کی پہلی اداکارہ ہیں جنہیں فیس بک اور گوگل ہیڈکوارٹر زکا دورہ کرنے کا موقع ملا ہے۔