Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عاطف مشال پاکستان میں نئے افغان سفیر نامزد

  کابل ...افغانستان نے عاطف مشال کو پاکستان میں نیا سفیر نامزد کردیا۔ پاکستانی دفتر خارجہ کو نامزدگی درخواست موصول ہو گئی۔سفارتی ذرائع کے مطابق افغان حکومت نے عاطف مشال کی نامزدگی سے پاکستان کو آگاہ کردیا ۔انہیں ڈاکٹرعمر زاخیلوال کی جگہ سفیر تعینات کیا گیا ہے۔عمر زاخیلوال نے بطور سفیر استعفیٰ دے کر چارج چھوڑ دیا ۔ پاکستان کی طرف سے رسمی منظوری کے بعد عاطف مشال کے تقررکا اعلان کر دیا جائے گا۔عاطف مشال افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں، انہوں نے ستمبر2018 میں کرکٹ بورڈ کی سربراہی سے استعفیٰ دیا تھا۔

شیئر: