Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سری لنکا : اسپیکر نے نئے وزیر اعظم کو قبول کرنے سے انکار کردیا

  کولمبو:  سری لنکا کے پارلیمانی اسپیکر کاروجیاسوریہ نے نئے منتخب وزیراعظم مہندا راج پکاسا کو ملک کا وزیراعظم قبول کرنے سے انکار کردیا۔ پیر کو پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر کا کہنا تھا کہ وہ نئے وزیراعظم مہندا راج پکاسا کواس تک وزیراعظم قبول نہیںکریں گے جب تک وہ پارلیمنٹ میں اپنی اکثریت ثابت نہ کر لیں۔واضح رہے کہ 26 اکتوبر کو صدر سریسینا نے رانیل وکرماسنگھ کی حکومت کو برطرف کرکے مہندا راج پکاسا کو ان کی جگہ وزیراعظم مقرر کیا تھا۔
 

شیئر: