Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

احسن اقبال کا ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ

  لاہور... مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ کر د یا گیا ۔امیگریشن کے مطابق وزارت خارجہ کی سفارش پراحسن اقبال کاسفارتی پاسپورٹ منسوخ کیا گیا ۔ سابق وزیرداخلہ سفارتی استثنیٰ یاگرین چینل استعمال نہیں کرسکیں گے۔ احسن اقبال نے کہا کہ معمول کی کارروائی ہے۔کابینہ کا عہدہ ختم ہونے کے بعد ڈپلومیٹک پاسپورٹ ختم کر دیا جاتا ہے۔

شیئر: