Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منیٰ ٹاورز کیلئے 12تجاویز کیا ہیں؟

مکہ مکرمہ ۔۔۔داخلی حجاج خدمت گار کمپنیوں اور اداروں کی رابطہ کونسل نے منیٰ میں نئے ٹاور کیلئے 12تجاویز پیش کر دی۔1439ھ حج موسم کے تجربات کی روشنی میں منیٰ ٹاورز میں پیش کی جانیوالی خدمات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے منعقدہ ورکشاپ میں داخلی معلمین کے نمائندوں نے واضح کیا کہ منیٰ میں حاجیوں کو ٹھہرانے کیلئے نئے ٹاور تعمیر کرتے وقت ایسی سہولتوں کا اہتمام کیا جائے جو پہلے سے موجود ٹاورز میں مہیا نہیں اور جن کے نہ ہونے پر حجاج اور معلمین کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ نئے ٹاورز میں خدمات فراہم کرنیوالے شعبے قائم کئے جائیں ، کمرے زیادہ گنجائش والے بنائے جائیں ۔ ہر کمرے میں اٹیچ باتھ روم ہو ، خدمات فراہم کرنیوالی منزلوں پر 40افراد کی گنجائش ہو ۔ ہر ٹاور کا ایک تہہ خانہ ہو ۔ کھانے پینے کی اشیاء ذخیرہ کرنے والی جگہیں مخصوص ہوں ۔ ہر ٹاور کا خارجی صحن ہو ۔ ہر ٹاور میں میڈیکل کلینک روم ہوں ۔ ٹرین پر چڑھنے کیلئے الیکٹرانک زینے بھی ہوں۔

شیئر: