ترکی نے ایران پر پابندیوں کی مخالفت کردی
استنبول...ترکی نے ایران پر نئی پابندیوں کے پس منظر میں امر یکہ کو خبردار کیا ہے۔ ترک وزیر خارجہ مولود چاوش ا وغلونے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ تہران کو تنہا کرنا خطرناک ہے۔و اضح رہے کہ ایران پر امریکی پابندیوں کا دوسرا مرحلہ نافذ ہوگیا۔ اس مرحلے میں ایران کے آئل اور بینکنگ سیکٹر کو ہدف بنایا گیا ہے۔ترک وزیر خارجہ نے کہاکہ امریکہ کو واضح کر دیا کہ ایران کو ایک کنارے لگانا کسی طور دانش مندی نہیں۔ ایران کو تنہا کرنا خطرناک اور ایرانی عوام کو سزا کا نشانہ بنانا غیر منصفانہ عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکی ان پابندیوں کے خلاف ہے۔ ہم نہیں سمجھتے کہ پابندیوں کے ذریعے کسی نتیجے تک پہنچا جا سکتا ہے۔ پابندیوں کے بجائے سنجیدہ بات چیت کہیں زیادہ فائدہ مند ہے۔