Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مولانا سمیع الحق کا قتل‘ تحقیقات وسیع‘ اہم پیش رفت کا امکان

راول پنڈی:  جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل کے سلسلے میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی اداروں کو بھی تک ملنے والی معلومات کے تحت مختلف علاقوں سے 4 افراد سے مزید پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے رتہ امرال اور گرد و نواح کے علاقوں سے 4 افراد سے تفتیش کی ہے۔
ذرائع کے مطابق مولانا سمیع الحق کی جائے شہادت سے 3 بال، چادر اور قمیص سمیت خون کے دھبوں کے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں جنہیں متعلقہ فارنسک ڈپارٹمنٹ میں بھیج دیا گیا ہے جہاں ڈی این اے ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔
پولیس ذرائع کے مطابق 3 میں سے کسی ایک بال کا حامل شخص قتل میں ملوث ملزم ہو سکتا ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ڈی این اے رپورٹ ملنے کے بعد تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوگی۔ مولانا سمیع الحق کے موبائل فون پر 6 بج کر 5 منٹ 6 بج کر 10 منٹ کے دوران کال کا ریکارڈ بھی مل چکا ہے۔ کیس میں مجموعی طور پر 18 افراد کے ابتدائی بیان ریکارڈ کیے جاچکے ہیں جن میں مولانا کے ساتھی احمد شاہ اور نجی اسپتال کے میڈیکل آفیسر بھی شامل ہیں۔ پولیس نے کہا ہے کہ مولانا کے قریبی ہر شخص تک پہنچ کر تفتیش میں مدد لی جائے گی۔
مزید پڑھیں:- - - - -عافیہ صدیقی کی عمران خان کو خط میں مدد کی اپیل

شیئر: