Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’چودھری نثار ن لیگ میں واپسی کے لیے تیار‘‘

لاہور:  ن لیگ کے ناراض رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کے پارٹی سے خفیہ روابط کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ مسلم لیگ ن سے بیک ڈور رابطوں میں مصروف ہیں۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری نثار جلد ہی پارٹی میں واپس آ جائیں گے اور معاملات طے ہونے کے بعد پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف بھی اٹھائیں گے۔
ن لیگی رہنما ملک ندیم کامران نے چودھری نثار کے پارٹی قیادت سے رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ سے لیگی رہنماؤں کی ملاقات ہوئی ہے۔  امید ہے چودھری نثار جلد پارٹی میں واپس آ جائیں گے ۔
واضح رہے کہ چودھری نثار سابق وزیرا عظم اور اپنی پارٹی کے قائد نواز شریف سے اختلافات کی بنیاد پر علاحدہ ہو گئے تھے اور انہوں نے مریم نواز کو بھی بطور پارٹی رہنما تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا۔ چودھری نثار نے آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیا تھا تاہم وہ قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔

 

مزید پڑھیں:-  - - -عافیہ صدیقی کی عمران خان کو خط میں مدد کی اپیل

شیئر: