Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانسیسی صدر کے قتل کا منصوبہ بنانے والے 6ملزمان گرفتار

 پیرس۔۔۔فرانسیسی صدر میکرون کے قتل کا منصوبہ بنانے والے 6 مشکوک ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔فرانسیسی خفیہ ایجنسی ڈی جی آئی ایس نے تحقیقات کے بعد 3مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون سمیت 6 افراد کو حراست میں لیا ۔ان کی عمریں 22 سے 62 سال کے درمیان ہیں۔اس حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار تمام مشکوک افراد کا تعلق دائیں بازو کی جماعت سے ہے جن کے خلاف جاری تفتیش کے باعث ملزمان کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔ملزمان کی گرفتاری ایسے موقع پر کی گئی کہ جب صدر میکرون نے ایک انٹرویو کے دوران دائیں بازو کی تحریک کو خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ لاپرواہی نے 20ویں صدی عیسوی کے آغاز پر جرمنی میں ہٹلر اور اٹلی میں میسولینی کے لیے راہ ہموار کی۔

شیئر: