Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اگلی حکومت پھر ہماری ہے، زرداری

خیرپور... پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ اگلی حکومت پھر ہماری ہے۔سندھ کے عوام نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا ہے۔ کچھ عناصر ہمارے اور عوام کے درمیان دوریاں پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔ عوام سے دور نہیں رہ سکتے۔ آپ نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا لیکن کچھ دوریاں ہوگئی تھیں۔ چاہتا ہوں کہ آپ سے محبت کا رشتہ قائم رہے۔خیرپور کے علاقے کرونڈی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کا مشن عوام کی خدمت تھا۔ میری زندگی کامقصد بے نظیر بھٹو کا مشن آگے بڑھانا ہے۔خدمت کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ سندھی عوام نے 2018ءمیں بھی پیپلز پارٹی کو ووٹ دے کر محبت کا اظہار کیا ہے۔سب کچھ سمجھتا ہوں اور مزید سمجھ رہا ہوں۔انہوں نے کہا ہے کہ ہمارا ایک گھر ہے۔آپس میں بھائی لڑتے بھی ہیں اور بنتے بھی ہیں۔میں خوش تب ہوتا ہوں جب عوام خوش ہوتی ہے۔عوام کی خدمت کر کے اللہ کوا راضی کروں گا۔انہوں نے کہاکہ مجھے گرفتار کرنے کے لئے سراغ ڈھونڈے جارہے ہیں تاہم سراغ ڈھونڈے والوں کو کچھ مل نہیں رہا ۔ان کا زور میرے دوستوں پر چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے لڑائی میرا پرانا کھیل ہے جو میں کھیلتا رہونگا ۔حکومت کے ساتھ رسہ کشی چلتی رہتی ہے۔

شیئر: