وقت کے ساتھ ساتھ پینگوئینز کے قد میں بھی نمایاں اضافہ
لندن- - -- بی بی سی کے مشہور حیاتیاتی پروگرام کے پروڈیوسر سو فلٹ نے یہ انکشاف کر کے سبھوں کو حیران کر دیا ہے کہ انتہائی سرد و برفپوش علاقوں میں رہنے والے خوبصورت جانور پینگوئینز بڑی خوبصورتی کے ساتھ اور پوری مدافعتی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پھل پھول رہے ہیں ۔ ان کا قد بڑھ رہا ہے جبکہ سائنس یہ کہتی ہے کہ شدید ٹھنڈک سے طبعی چیزیں سکڑتی تو ہیں بڑھتی نہیں ۔ سوفلڈ نے انٹارکٹیکا کے 20مرتبہسے زیادہ دورے کئے ہیں اور وہاں کی انتہائی دلچسپ اور خوبصورت تصویریں جاری کی ہیں جن کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ جانوروں کی دنیا کے بادشاہ کہلانے والے پینگوئینز کا قدبھی بڑھ رہا ہے اور اوسطاً یہ قد 4فٹ سے زیادہ ہو چکا ہے ۔ فلڈ کی عمر 53سال ہے اور انہوں نے شمالی ویلز میں ہی ڈیرہ ڈال دیا ہے جہاں سے وہ پینگوئینز کی تصویریں اتارنے کیلئے اکثر ان کے علاقے میں جاتے ہیں ۔