Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان ہاکی ٹیم سے فلم انڈسٹری کا اظہار یکجہتی

لاہور: ہاکی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے ہند جانے والی پاکستانی ہاکی ٹیم کی مدد و حمایت کیلئے فلم انڈسٹری کے لوگ بھی میدان میں آگئے۔ اداکار و سنگر علی ظفر، ملکو اور خواتین ا داکاراﺅں نے ہاکی کیمپ کا دورہ کیا جبکہ دیگر شخصیات بھی کیمپ پہنچ رہی ہیں۔ چیف کوچ توقیر ڈار کے مطابق ان کے دورے کامقصد قومی کھیل سے یکجہتی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہے۔ ورلڈکپ چوں کہ ہند میں ہورہاہے جہاں اچھی پرفارمنس کے لیے سب کو ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ یہ ہماری ٹیم ہے، ان کی ہم حوصلہ افزائی نہیں کریں گے تو پھر اورکون کرنے آئے گا۔توقیر ڈار کا کہنا ہے کہ مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے دوسرے لوگوں کو بھی دعوت دیں گے کہ وہ یہاں آئیں اور ان کھلاڑیوں کاحوصلہ بڑھائیں، جب تک ہم انہیں یہ احساس نہیں دلائیں گے کہ پوری قوم آپ کے ساتھ ہے، اس وقت تک اس ٹیم سے اچھے نتائج لینا مشکل ہے۔واضح رہے کہ ورلڈکپ کا آغاز 28 نومبر سے ہمسایہ ملک کے شہر بھونیشیور میں ہورہاہے، جہاں گروپ ڈی میں پاکستان کو جرمنی، ملا ئیشیااور ہالینڈ جیسی مضبوظ ٹیموں کے ساتھ مقابلے کا چیلنج درپیش ہوگا۔ پاکستانی ٹیم 20 نومبر کو ہندروانہ ہو سکتی ہے تاہم مالی مسائل نے کھلاڑیوں اور فیڈریشن کو پریشانی سے دوچار کر رکھا ہے ۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزئیے پڑھنے کیلئے اردونیوز"واٹس ایپ اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: