Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلیا میں چاقو سے حملہ، ایک شخص ہلاک

  میلبورن... آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں چاقو بردار شخص کے حملے میں ایک ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ پولیس نے حملہ آور کو گولی ماردی ۔اسی دوران قریبی کھڑی گاڑی زور دار گیس سیلنڈر دھماکے سے تباہ ہوگئی۔ پولیس نے دھماکے کے بعد علاقے کا محاصرہ کرلیا ۔ گاڑی میں کوئی شخص موجود نہیں تھا۔پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔گاڑی کے مالک کی تلاش جاری ہے تاہم حادثے سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی جارہی ۔ ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے گاڑی میں لگی آگ کو بجھادیا ۔چاقو بردار شخص کے حملے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق صومالی نژاد حملہ آور نے پولیس اہلکاروں اور راہگیروں کو نشانہ بنایا ،اسے دہشت گردی کی کارروائی قرار دیا جا رہا ہے۔

شیئر: