Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مظفرنگر : ٹریکٹر اور ٹرک میں تصادم،4فراد ہلاک

مظفرنگر۔۔۔اترپردیش میں ضلع مظفرنگرکے پھگانا علاقے میں ٹرک اورٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نتیجے میں3 سگے بھائیوں سمیت 4 افرادہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔سینیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ سدھیر کمار کے مطابق تیواوی علاقے کے چھتھیلا گاؤں سے 5 افراد ٹریکٹر ٹرالی پر سوار ہوکر پرالی لینے ہریانہ جارہے تھے۔میرٹھ،شاملی شاہراہ پرایک تیز رفتار ٹرک نے ٹریکٹر ٹرالی کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں معراج،سرفرازاور اسرارکے علاوہ چچازاد بھائی شاہ رخ کی موت ہوگئی اورایک شخص زخمی ہوگیا۔حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور واقعہ کی رپورٹ درج کی ۔ایک زخمی شخص کو اسپتال پہنچایا اور لاشیں قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردیں۔
مزید پڑھیں:-  --  - -دہلی جانیوالے پھل سے لدے ٹرک سے 250 کروڑ کی ہیروئن ضبط

شیئر: