Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی این بی گھوٹالہ: نیرو مودی کو 15 نومبر تک عدالت میں حاضر ہونے کا حکم

احمدآباد۔۔۔ملک سے فرار ہونیوالے پنجاب نیشنل بینک(پی این بی) گھوٹالے کے اصل ملزم ہیروں کے تاجر نیرو مودی کو گجرات کی ایک عدالت نے  52 کروڑ روپئے کی کسٹم ڈیوٹی ادانہ کرنے کے معاملے میں’ ’مفرور ‘‘قرار دیدیا۔عدالت نے نیرو مودی کو 15 نومبر تک حاضر ہونے کا حکم جاری کیا۔عدالت نے یہ عوامی نوٹس مہاراشٹر اور گجرات کے مختلف اخبارات کو جاری کردیں۔ ساتھ ہی حکومت اور پولیس نے بھی آئی پی سی کی دفعہ82 کے تحت نیرو مودی کواشتہاری ملزم قراردیدیا۔
مزید پڑھیں:- -  -نکسلیوں نے’’ این ایم ڈی سی ‘‘کی بس دھماکے سے اڑادی ،4افراد ہلاک

شیئر: