حکومت ایک اور بم گرانے جا رہی ہے؟
اسلام آباد... پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے آئی ایم ایف سے مذاکرات پر ایوان کو اعتماد میں لینے اور قرضوں میں شفافیت کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق آئی ایم ایف کی ٹیم آئی ہے۔ بتایا جائے کہ آئی ایم ایف کی کیا شرائط ہیں۔ا کیا حکومت آئی ایم ایف کی مزید شرائط منظور کر کے ایک اور بم گرانے جا رہی ہے؟ سینیٹ میںسینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ حکومتی وزراءٹاک شو زمیں اقتصادی حالات بتا رہے ہوتے ہیں۔ سینیٹ میں کوئی جواب دینے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں خوفناک اضافہ ہو رہا ہے، گیس ، پٹرول اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ معاشی بحران ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کی پھر کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار میں آنے سے قبل وعدے کئے گئے تھے، آج تو وزیراعظم وزیراعظم ہاوس اور صدر ایوان صدر میں رہ رہے ہیں۔ہر ایک اپنی اپنی جگہ پر رہ رہے ہیں۔ دوسروں پر تنقید کی گئی۔ آپ کے اپنے نیب زدہ وزراءگھوم رہے ہیں۔