کینبرا۔۔۔آسٹریلیاکی خفیہ ایجنسی نے کہاہے کہ ملکی خفیہ اداروں کے مطابق میلبورن میں چاقو سے حملے کرنے والا انتہا پسند تھا۔آسٹریلین پولیس نے حملہ آور کا نام حسن خالف شعیر علی اور عمر 30 برس بتائی ہے۔ یہ 1980 کی دہائی میں اپنے والدین کے ساتھ صومالیہ کے سیاسی بحران کے دوران پناہ کی تلاش میں آسٹریلیا پہنچا تھا۔ اس انتہا پسند نے جمعہ 9نومبر کو میلبورن شہر میں چاقو سے وار کیے تھے اور ان حملوں میں ایک شخص کی ہلاکت ہوئی تھی۔ انہی حملوں کے دوران اْسے پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ ہلاک ہونے والا باشندہ 74سالہ اطالوی نژاد آسٹریلیائی تھا۔