Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فاروق ستار کے دور میں ہزاروں بوگس بھرتیاں

کراچی...وزارت  اوورسیز پاکستانیز میں 4ہزار ملازمین کی بوگس بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے، یہ بھرتیاں ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار کے دورمیں کی گئیں۔ ریفرنس دائر ہوگا ۔ذرائع نے بتایا کہ یہ بھرتیاں2010 اور2011 کے عرصے میں کی گئیں، اس دوران جعلی ڈگریوں پر سیکڑوں افراد بھرتی کئے گئے۔ایسے افراد کا ڈیٹا ملا ہے جو وزارت کے ملازم ہیں مگر آج تک ڈیوٹی پر نہیں آئے، بوگس بھرتیوں کے باعث قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے بھی بوگس بھرتیوں کی تصدیق کردی ۔ انہوں نے بتایاکہ بہت جلد کیس تیار کرکے نیب کو بھجوایا جائے گا۔ بھرتی ہونے والے بوگس ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق بھی کرائی جارہی ہے۔زلفی بخاری نے کہا کہ اس کے علاوہ ڈاکٹر فاروق ستار کے دور میں ہونے والی مالی بے ضابطگیوں کا بھی جائزہ لیاجارہا ہے، کرپشن کے واضح ثبوت ملنے پر نیب کو دستاویزات فراہم کردیں گے۔

شیئر: