سری لنکن عبوری وزیر اعظم نے پارٹی بدل لی
کولمبو...سری لنکا کے عبوری وزیر اعظم مہندا راجاپکسا اور 44 دیگر قانون سازوں نے صدر میتھری پالا سری سینا کی جماعت سے علیحدگی اختیار کرلی۔واضح رہے کہ مہندا راجاپکسا نے 2 ہفتوں قبل ہی وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا تھا۔صدر نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرتے ہوئے 5 جنوری کو انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا۔ان کے اس اعلان پر انہیں عالمی سطح پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ راجاپکسا اور 44 دیگر قانون ساز، ننے سری سینا کی قیادت میں چلنے والی سری لنکا فریڈم پارٹی (ایس ایل ایف پی) سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے سی لنکا پودوجانا پریمونا (ایس ایل پی پی) میں شمولیت اختیار کی۔واضح رہے کہ راجا پکسا کے بھائی سابق وزیر معاشیات باسل نے 2016 میں اس جماعت کی بنیاد رکھی تھی۔ایس ایل پی پی ذرائع کا کہنا تھا کہ 82 میں سے 65 سابق ایس ایل ایف پی کے ایم پیز اس نئی جماعت میں شامل ہوں گے۔