Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیب شہباز شریف کی فیملی سے ملاقات میں رکاوٹ

لاہور:  نیب نے شہباز شریف سے کے اہل خانہ کو ملاقات کرانے سے انکار کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز شہباز شریف کی اہل خانہ سے ملاقات ہونی تھی تاہم نیب لاہور کی جانب سے ملاقات کرانے سے انکار کردیا گیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق شہباز شریف کے اہل خانہ کی جانب سے نیب لاہور کو باقاعدہ درخواست دی گئی تھی کہ وہ اتوار کے روز شہباز شریف سے ملنا چاہتے ہیں، تاہم شریف خاندان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے ان کی فیملی کو ملوانے سے انکار کردیا ہے۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتے میں ایک دن قریبی رشتے داروں سے ملاقات کرائی جا سکتی ہے تاہم نیب حکام نے انکار کردیا۔
 
مزید پڑھیں:- - - -عوام پر ایک بار پھر ’’بوجھ‘‘ ڈالا جائے گا؟

شیئر: