Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منی لانڈرنگ: زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت میں توسیع

کراچی:  منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کی ضمانت میں توسیع کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ میں آصف زرداری اور فریال تالپور کراچی کی بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے اور جج کے سامنے حاضری لگوا کر روانہ ہوگئے۔ اس موقع پر عدالت نے دونوں ملزمان کی ضمانت میں 10 دسمبر تک توسیع کردی۔
علاوہ ازیں ایف آئی اے نے حسین لوائی اور عبدالغنی مجید کو بھی پیش کیا۔ سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے رپورٹ جمع کرائی جس میں کہا گیا ہے کہ نصیر عبداللہ، حسین لوتھا، عدنان جاوید، محمد عمیر سمیت 5 ملزم مفرور ہیں، ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہیں جبکہ ملزمان کو باقاعدہ اشتہاری قرار دینے کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -ایف بی آر کا اعظم سواتی کی معلومات افشا کرنے سے انکار

شیئر: