امریکہ میں ہندستانی طلبا کی تعداد چین سےزیادہ
نئی دہلی - - - -گزشتہ سال امریکہ میں زیر تعلیم ہندستانی طلبہ کی تعدادمیں5.4 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اب ان کی تعداد 196271ہوگئی ۔یہ اطلاع بین اقوامی تعلیمی ایکسچینج کی 2018 کی اوپن ڈورس رپورٹ میں دی گئی ۔ امریکہ میں گزشتہ 5سال سے اعلی تعلیم حاصل کرنے والے ہندستانی طلبہ کی تعدادمیں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔وزیر جوزف پومپر نے امریکی،ہندستانی تعلیمی فاؤنڈیشن (یو این آئی ای ایف) میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 10برسوں میں امریکہ جانے والے ہندستانیوں کی تعداد دگنی ہو گئی ہےجہاں ہندستانی طلباء کیلئے تعلیم کےبہترین مواقع موجود ہیں۔رپورٹ کے مطابق، امریکہ کے تمام بین اقوامی طالب علموں میں ہندستانی طلبا کی تعداد تقریبا 18 فیصدہے جواب چین سےزیادہ ہو چکی ہے۔ وہاں دوسرےسب سے زیادہ گریجویٹ طلباء اور چوتھے سب سے زیادہ انڈرگریجویٹ طلباء ہندستان کے ہیں۔ ہندستان میں زیر تعلیم امریکی طالب علموں کی تعداد امسال بڑھ کر4704ہو گئی ہے یعنی اس میں ساڑھے12فیصد اضافہ ہوا ۔ امریکہ میں زیر تعلیم طلباکا تعلق زیادہ تر ہندستان، چین، جنوبی کوریا، سعودی عرب، کینیڈا، ویت نام، تائیوان، جاپان، میکسیکو اور برازیل سے ہے۔