نئی دہلی۔۔۔۔آر ایس ایس اور وشو ہندو پریشد نےپارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سے قبل مندرکی تعمیرپرزوردینا شروع کردیا۔اس سلسلے میں9دسمبر کو دہلی کے رام لیلا میدان میں اکھل بھارتیہ سنت سمیتی کی جانب سے ریلی کے انعقاد کا اعلان کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں سادھو اورکارکن بڑی تعداد میں شریک ہونے کا امکان ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اس ریلی میں آر ایس ایس کےتمام رہنما شرکت کرینگے۔سمیتی کے سربراہ نے کہا کہ ریلی کے ذریعے حکومت سے آرڈیننس لاکر رام مندر تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔سپریم کورٹ کی جانب سے بابری مسجد متنازعہ اراضی کیس کی سماعت آئندہ جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کئے جانےکے بعد سے اجودھیا میں رام مندر تعمیر کیلئے پارلیمنٹ سے قانون پاس کرانے کا مطالبہ بڑھتا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں:- - --اجودھیا معاملہ: جلد سماعت کی ضرورت نہیں، سپریم کورٹ کی وضاحت
رائے دیں، تبصرہ کریں