Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

5برس میں ہر سعودی کو میڈیکل انشورنس فری

جدہ۔۔۔۔وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے خوشخبری سنائی ہے کہ آئندہ 5برس کے دوران تمام سعودی شہریوں کو 100فیصد مکمل میڈیکل انشورنس کی سہولت حاصل ہوجائیگی۔تمام سعودیوں کو میڈیکل انشورنس کی سہولت فراہم کرنے کیلئے مملکت بھر میں 20میڈیکل کمپلیکس قائم کئے جائیں گے۔ تمام امراض سے علاج کی سہولت مہیا کرینگے ۔میڈیکل انشورنس کا دائرہ مخصوص امراض تک محدود نہیں ہوگا۔ انہوں نے ’’خلیجی روتانہ ‘‘چینل کے معروف پروگرام ’’مع الصورہ‘‘میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان میڈیکل انشورنس کے معاملے سے ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں۔ الربیعہ نے توجہ دلائی کہ بعض اسپتال میڈیکل کمپلیکس میں تبدیل ہوجائیں گے۔ ہر کمپلیکس 10لاکھ افراد کو میڈیکل انشورنس کی سہولت فراہم کریگا۔ انہوں نے اطمینان دلایا کہ وزارت صحت کے ملازمین متاثر نہیں ہونگے بلکہ زیادہ بہتر ترغیبات کے ساتھ انہیں نئے ہیلتھ کمپلیکس کے حوالے کردیا جائیگا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نئے غیر ملکی ڈینٹسٹ کی جگہ آئندہ 2ماہ کے دوران سعودی ڈینٹسٹ کا تعین کردیا جائیگا۔
مزید پڑھیں:- - - -ڈیڑھ ارب روپے کی چرس برآمد

شیئر: