کراچی: شہر قائد کے ایک ہوٹل میں مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر ۔صوبائی حکومت متحرک ہوہی گئی۔ ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے فوڈ اتھارٹی کی نگرانی کے لیے 3 ارکان اسمبلی کو نامزد کردیا ہے۔ علاوہ ازیں سندھ فوڈ اتھارٹی کو مزید فعال بنانے اور اس کی کاروائیوں پر نظر رکھنے کے لیے بھی ایک کمیٹی بنادی گئی ہے۔ کمیٹی میں سہراب سرکی ، سنجے پروانی اور گنہور خان اسرار شامل ہیں۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کمیٹی فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی کے متعلق سوالات اور بہتری کے لئے کام کرے گی۔ سندھ اسمبلی کے رکن اسمبلی سنجے پروانی کہتے ہیں فوڈ اتھارٹی کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے ،چاہتے ہیں مستقبل میں زہریلا کھانا کھانے سے ہلاکتیں نہ ہوں۔