بالی وڈ میں شلپا کے 25 برس
اداکارہ شلپا شیٹی نے بالی وڈ میں 25 برس مکمل کرلئے ۔اداکارہ شلپا نے 1992 کی فلم گاتا رہے میرا' دل سے بالی وڈ میں قدم رکھا تھا۔شاہ رخ خان اور کاجول کی فلم میں شلپا شیٹی کو اہم کردار ان کی وجہ شہرت بنا۔ فلم سپرہٹ ثابت ہوئی یوں شلپا کو ایک بہترین موقع ملا انہوں نے کئی فلموں میں بطور ہیروئن خود کو منوایا۔ شلپا کی آخری فلم 2014 میں ریلیز ہوئی تھی ۔ وہ ان دنوں ریالٹی شو میں بطور جج پیش ہورہی ہیں جبکہ ٹی وی پرکوکنگ شوکی میزبانی کرنے کے علاوہ وہ کوکنگ کی کتابوں کی مصنفہ بھی ہیں۔