ریاض ۔۔۔رائے عامہ کے نئے جائزے سے پتہ چلا ہے کہ سعودی عرب میں گاڑیوں کی انشورنس کرانے والے 48فیصد لوگ انشورنس پیکیج سے خوش نہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ انشورنس کمپنیاں حد سے زیادہ رقم وصول کر رہی ہیں ۔ ڈیجیٹل ریسرچ پروگرام کے ایگزیکٹو چیئرمین ولید سلیمان نے کہا کہ جائزے میں شامل 47فیصد کا کہنا ہے کہ انشورنس پیکیج کسی حد تک قابل فہم ہے ۔ ان میں شامل 85فیصد طلبہ ہیں جن میں سے 87فیصد کا کہناہے کہ پیکیج کی رقم قابل قبول نہیں ۔تھرڈ پارٹی انشورنس کرانے والے 87فیصدافراد کا کہنا ہے کہ انہیں 501سے لیکر 2000ریال تک انشورنس کی مد میں خرچ کرنے پڑ رہے ہیں ۔ مکمل انشورنس کرانے والے 75فیصدافراد کا کہنا ہے کہ ان سے انشورنس پیکیج 2ہزار ریال سے زیادہ وصول کئے جا رہے ہیں ۔نجی اداروں کے 64فیصد کارکنان انشورنس کمپنیوں سے خوش نہیں ۔