Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فواد چوہدری اور مشاہد اللہ میں سیز فائر؟

اسلام آباد... سینیٹ اجلاس کے دوران لیگی رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان سیدھے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی نشست پر پہنچے اور ان سے ہاتھ ملایا ۔ چیئرمین نے دونوں رہنماوں کی ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اب دونوں کے درمیان دوستی ہوگئی ۔ اب ایوان کا ماحول خراب نہ کیا جائے ۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات کی تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان اور حکومتی ارکان کے درمیان گرما گرمی ہوئی تاہم اس دوران جب وزیر اطلاعات اظہار خیال کررہے تھے کہ سینیٹر مشاہد اللہ خان ایوان میں آ ئے اور سیدھے فواد چوہدری کی نشست پر گئے اور ان سے مصافحہ کیا۔ چیئرمین سینٹ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ دونوں کی دوستی ہو گئی اس لئے اب ایوان کا ماحول خراب نہ کریں۔

شیئر: