Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں موسلادھار بارش کے باعث تمام پروازیں معطل

کویت: کویت میں موسلادھار بارش کے باعث کل رات سے لے اب تک تمام پروازیں معطل ہیں۔ کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے سربراہ فہد الوقیان نے کہا ہے کہ خراب موسمی حالت کے باعث کویت آنے والی تمام پروازیں منامہ اور دمام ایئرپورٹ کی طرف موڑی جارہی ہیں جبکہ کویت سے بیرون ملک جانے والی تمام پروازیں معطل ہیں۔ کویتی خبر رساں ایجنسی کی تازہ ترین اطلاع کے مطابق جمعرات کی صبح تک پروازوں کی آمد رفت معطل رہی۔
 

شیئر: