ٹرمپ کے خلاف مقدمے میں سی این این کی حمایت
جمعرات 15 نومبر 2018 3:00
واشنگٹن... سی این این کے نمائندے جِم اکوسٹا کے وائٹ ہاوس تک رسائی کے اجازت نامے کی منسوخی کے خلاف صدر ٹرمپ کے خلاف قانونی چارہ جوئی میں فوکس نیوز نے بھی سی این این کی حمایت کردی۔فوکس نیوز کے صدر جے ویلس نے ایک بیان میں کہا کہ وائٹ ہاوس کو کور کرنے والے صحافیوں کو خفیہ ادارے کی جانب سے جاری کردہ پاس کو ہتھیار کے طور پر ہرگز استعمال نہیں کرنا چاہئے۔ آزاد صحافت، امریکی عوام کو باخبر رکھنے کے لئے تقریبات تک رسائی اور برملا اظہار خیال کے حامی ہیں۔بلوم برگ ،یو ایس اے ٹوڈے، دی ایسو سی ایٹڈ پریس اور دیگر اداروں نے بھی مشترکہ بیان میں اعلان کیا کہ فرینڈ آف دی کورٹ کی مختصر دستاویز دائر کی جائے گی، جس میں وائٹ ہاوس کے خلاف سی این این کے مقدمے کی حمایت کی جائے گی۔