Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روہنگیا مسلما نوں کی میانمار واپسی روکی جائے، ایمنسٹی

واشنگٹن....ایمنسٹی انٹرنیشنل نے میانمار اور بنگلہ دیش سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو ریا ست رکھائین واپس بھیجنے کا پروگرام موخر کریں، جس کے بارے میں اقوام متحدہ نے کہاہے کہ وہاں وہ ماورائے عدالت ہلاکتوں اور دیگر مظالم کی زد میں آسکتے ہیں۔ ایمنسٹی نے کہا کہ روہنگیا برادری کی منظم واپسی جس کا 15 نومبر سے آغاز ہونا ہے ناعاقبت اندیشانہ قدم ہوگا، جس سے ان کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہوگا۔پناہ گزینوں کو بچوں کو میانمار کی فوج کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جائے گا، جب کہ ا±ن کی زندگی کی کوئی ضمانت نہیں۔ وہ ا±نہی لوگوں کے رحم و کرم پر ہوں گے جنھوں نے ا±ن کے گھر بار نذر آتش کئے تھے اور گولیوں سے بھون ڈالا تھا، جس کی وجہ سے وہاں سے بھاگ نکلنے پر مجبور ہوئے ۔بنگلہ دیش نے اعلان کیا ہے کہ وہ 7 لاکھ سے زائد روہنگیا پناہ گزینوں کو واپس بھیجنے پر تیار ہے، جو 2017 کے بعد اپنا ملک چھوڑ کر بنگلہ دیش میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے تھے۔

شیئر: