امریکی مشیر کو میلانیا ٹرمپ سے پنگا مہنگا پڑا
جمعرات 15 نومبر 2018 3:00
واشنگٹن...وائٹ ہاوس میں تعینات قومی سلامتی کے لئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نائب مشیر میرا ریکارڈل نے صدر ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ سے تنازع کے بعد اپنا عہدہ چھوڑ دیا ۔ وائٹ ہاوس کی ایک ترجمان نے بتایا کہ ریکارڈل وائٹ ہاوس کی جگہ اب امریکی انتظامیہ میں ہی نئی حیثیت میں کام کریں گی تاہم اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ واضح رہے کہ میرا ریکاڈل میلانیا ٹرمپ کے ساتھ افریقہ کے دورے پر تھیں جب ان دونوں کے تعلقات میں تلخی آئی۔میرا ریکارڈل کی عہدے سے علیحدگی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکی میڈیا میں پہلے ہی یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ وائٹ ہاوس کے ویسٹ ونگ میں متعدد تبدیلیاں ہونے والی ہیں صدر ٹرمپ وائٹ ہاوس چیف آف اسٹاف جان کیلی یا پھر سیکرٹری داخلہ کرسٹن نیلسن کو ان کے عہدے سے ہٹا سکتے ہیں۔