Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پولیس افسر کا قتل،معاملہ دہشت گرد تنظیم تک محدود نہیں،فوجی ترجمان

راولپنڈی...ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ پاکستانی پولیس افسر طاہر داوڑ کا اسلام آباد سے اغوا، افغانستان منتقلی،وہاں قتل اور پھر افغان حکام کا رویہ کئی سوالات کو جنم دیتا ہے جو کہ ظاہر کرتے ہیں کہ یہ معاملہ افغانستان میں ایک دہشت گرد تنظیم تک نہیں ۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ایک بیان میں کہا گیا کہ ایس پی طاہر داوڑ کا افغانستان میں بہیمانہ قتل انتہائی قابل مذمت ہے۔ ایک بہادر پولیس افسر کو کھو دیا۔ترجمان نے کہا کہ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔افغان سیکیورٹی حکام اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکنے کے لئے آہنی باڑلگانے میں تعاون کریں۔یاد رہے کہ ایس پی طاہر داوڑ اسلام آباد کے علاقے جی ٹین سے 27 اکتوبر کو لاپتہ ہوئے تھے2 دن قبل ان کی نعش افغانستان کے صوبہ ننگرہار سے ملی تھی۔

شیئر: