مثبت طرززندگی اپنائیں ڈپریشن سے جان چھڑائیں
اگرآپ ڈپریشن کا شکار ہیں اور اس پریشانی سے نکلنے کے طریقے ڈھونڈ رہے ہیں تو چند مثبت سرگرمیاں اپنا لیں . صبح سویرے اٹھ کر ورزش کریں . اس کے ساتھ یوگا اور مراقبے کو بھی شامل کر لیں اسطرح آپ کا جسم زیادہ آکسیجن جذب کرتا ہے . جس کے نتیجے میں دماغ ڈپریشن پیدا کرنے والے ہارمون ریلیز کرنا کم کردیتا ہے اور تازگی کا احساس فراہم کرتا ہے . ڈپریشن دور کرنے کا ایک طریقہ اور یہ ہے کہ آپ لکھنا شروع کریں . اپنی اداسی اور بے چینی کی کیفیت اور اپنے احساسات و جذبات کو قلمبند کرنا شروع کریں . جو محسوس کرتے ہیں لکھتے چلے جائیں . یہ آپ کے جذبات اور بے چینی ختم کرنے کاموثر طریقہ ہے . یہ عمل ذہنی تناؤ اور کشیدگی کو کم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے . پانی کی کمی بھی بے چینی اور گھبراہٹ کی کیفیت میں اضافہ کرتی ہے اس لیے آپ جب بھی بے چینی ، اضطراب یا گھبراہٹ محسوس کریں توایک گلاس پانی پیئیں . آپ طبیعت میں قدرے بہتری محسوس کریں گے . ایک بات کا اور خیال رکھیں کہ ڈپریشن کی حالت میں کیفین سے گریز کریں . کیفین کا استعمال بے چینی اور گھبراہٹ کی کیفیت میں مزید اضافہ کرتا ہے . لہذا کافی پینے سے گریز کریں اور کوشش کریں کہ کہیں باہر ٹہلنے کے لیے نکل جائیں . ڈپریشن دور کرنے کے لیے خوشبو کا استعمال بھی ایک بہترین آپشن ہے . خوشبو ذہنی انتشار کو کم کرتی ہے اور موڈ کو خوشگوار بناتی ہے . ڈپریشن میں کچھ اچھا ، مزیدار اور لذت بھرا کھاناکھائیں جو طبیعت پر اچھا اثر ڈالے . شوگر لیول کا کم ہونا گھبراہٹ اور بے چینی میں مزید اضافہ کرتا ہے لہذا ایسا کھانا کھائیں جو ذائقہ بخش بھی ہو اور ہاضم بھی . ایک اور اہم کام یہ کریں کہ موبائل فون کو خود سے دور کردیں اور دیگر سرگرمیوں جیسا کہ مصوری ، خطاطی ، چہل قدمی یا گپ شپ میں خود کو مصروف کرنے کی کوشش کریں . یہ تمام چیزیں آپ کے مزاج پر مثبت اور دیرپا اثرات مرتب کریں گی .