Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق چیف جسٹس کی اہلیہ اور بیٹے پر فائرنگ

اسلام آباد... سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس سعید الزمان کی اہلیہ اور بیٹے پر فائرنگ اور انہیں حبس بیجا میں رکھنے کا انکشاف ہوا ہے۔سابق چیف جسٹس سعید الزمان صدیقی کے بیٹے کی جانب سے دی گئی درخواست میں کہا گیا مرحوم والد نے 1992ء میں جوڈیشل ٹاون میں 600 گز کا پلاٹ خریدا تھا۔میں اور میری والدہ وہاں گئے تو پتہ چلا کہ ہمارے پلاٹ پر قبضہ کرلیا گیا ۔ قبضہ مافیا نے فائرنگ کی۔ ہمیں حبس بیجا میں رکھا اور دھمکیاں دیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان کے بیٹے کی درخواست موصول ہو چکی ، کارروائی کی جا رہی ہے۔ سی پی او راولپنڈی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

شیئر: