Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغان چیک پوسٹ پر طالبان کا حملہ،5اہلکار ہلاک

کابل..افغانستان کے شمال مغربی صوبے بادغیس میں چیک پوائنٹ پر طالبان کے حملے میں5 پولیس افسر ہلاک اور3 زخمی ہوگئے۔ حملہ آور ایک پولیس افسر کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے۔طالبان کے چیک پوائنٹ پر حملے کے بعد پولیس کے ساتھ ایک گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا طالبان نے حملے کی ذ مہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لے لیا ۔ امریکی حکام کے مطابق طالبان نے حالیہ برسوں کے دوران میں افغانستان کے قریباً نصف حصے پر عملاً کنٹرول حاصل کرلیا ۔ افغان سکیورٹی فورسز پر حملے تیز کررکھے ہیں۔
 

شیئر: