Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسپیکر کا عہدہ چھوڑ دونگا،عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ ..اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے جلد استعفیٰ گورنر کو بھیجنے کا عندیہ دیتے ہو ئے کہا کہ عہدے معنی نہیں رکھتے، عوام کی خدمت پر یقین ہے ۔ایم پی اے رہ کر صوبہ اورعوام کے کام بہتر انداز میں سر انجام دے سکتا ہوں ۔بحیثیت اسپیکر اور پارٹی رہنما ہرمعاملے پر نظر انداز کیا جا رہا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خاموش تھا اسی لئے کسی سیاسی سرگرمی میں شامل نہیں رہا ۔اسپیکرکاعہدہ رکھ کرصوبے پربوجھ نہیں بنناچاہتا ۔ جلدپریس کانفرنس میں تمام حقائق عوام کے سامنے لاوں گا۔عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ دوستوں سے مشاورت کے بعد جلد مستعفی ہونے کا فیصلہ کروں گا اور استعفیٰ گورنر بلوچستان کو بھجوا دوں گا۔ذرائع کے مطا بق عبدالقدوس بزنجو مستعفی ہو نے کا کہہ کر فنڈز اور سیا سی مفاد اور اپنے پسندیدہ افراد کو وزیراعلیٰ کا معاون خصوصی بنا نا چا ہتے ہیں ۔ 

شیئر: