Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علیمہ خان کو این آر او مل گیا؟

اسلام آباد...ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ علیمہ خان کو پچھلے دروازے سے این آر او دینے پر اپوزیشن شور مچاتے رہے گی۔ اتوار کو وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل میں انہوںنے کہا کہ فواد چوہدری کو یوٹرن وزیراعظم کے بارے میں بیان دیتے وقت شرم تو آتی ہوتی ہوگی۔حکومت کی نااہلی، چوری، جھوٹ اور مہنگائی کے بم پر اپوزیشن شور مچاتی رہے گی۔ حکومت اپنے اردگرد بیٹھے چوروں کو خاموشی سے این آراو دینے کی کوشش کر رہی ہے۔آپ علیمہ باجی کی بے نامی جائیداد پرقوم کو جواب دیں اور بتائیں کہ علیمہ خان نے جائیداد کس پیسے سے خریدی اور پیسہ پاکستان سے باہر کیسے گیا؟۔مریم اورنگزیب ے کہا کہ فواد چوہدری جواب دیں کہ 700 ارب والے کتنے لوگ آپ کے دائیں بائیں بیٹھیں ہیں۔کس کس کو علیمہ باجی کی طرح این آر او دینے کا ارادہ ہے۔ حکومت اپنے آس پاس بیٹھے لوگوں کو این آر او دے گی تو اپوزیشن خاموش نہیں رہے گی۔ترجمان مسلم لیگ(ن) نے کہاکہ حکومت نے غریبوں کے منہ سے نوالہ چھینا ہے۔ اپوزیشن پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر اور ایک کروڑنئی نوکریاں دینے کا سوال پوچھتی رہے گی۔

شیئر: