سعودی صارفین اسپاٹیفائی سے کیا فائدے اٹھا سکیں گے؟
اسپاٹیفائی نے سعودی عرب سمیت مشرق وسطی میں سروسز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ میوزک اسٹریمنگ سروس کو 13 عرب ممالک میں لانچ کیا گیا ہے جن میں متحدہ عرب امارات اور مصر بھی شامل ہیں۔ عرب ممالک میں موجود لوگوں کے لیے اسپاٹیفائی کو مکمل طور پر لوکلائز کیا گیا ہے اور اسے عربی زبان میں پیش کیا گیا ہے۔ اسٹریمنگ سروس کے لیے عربی متن کو بھی اسکرین پر دائیں سے بائیں جانب ترتیب دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کمپنی عربی موسیقی کو دنیا بھر میں لانچ کرنے کے لئے بھی ایپلی کیشن میں نیا پلیٹ فارم مہیا کر رہی ہے۔ اسپاٹیفائی میں مقامی موسیقی اور پلے لسٹس کو بھی شامل کیا گیا ہے اور اب عرب صارفین لاکھوں مقامی گانوں تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔پریمیم صارفین کے لیے میوزک کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے ۔ صارفین میوزک کو محفوظ کرکے آف لائن بھی اس سے حظ اٹھا سکیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ موبائل پر دیگر ایپلی کیشنز کو استعمال کرتے ہوئے اسپاٹیفائی کے میوزک کو بیک گراؤنڈ میں بھی سنا جاسکے گا۔اپلیکیشن کا موبائل ، لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ میں ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے گا اور اسے وائی فائی یا بلیوٹوتھ اسپیکرز ، ایمیزون ایکو ، بوس ، اینڈرائڈ ٹی وی ، سامسنگ ٹی وی ، مائیکروسافٹ ایکس باک