کمیونٹی کو روزگار کی فراہمی میں تعاون اور سفارتخانے کیساتھ مل کر رفاہی پروگراموں کا عزم
ریاض( ذکاءاللہ محسن ) رسولین انجینیئرز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی رسول سے فارغ التحصیل دوستوں کے اعزاز میں شبریزاخترسِوّیہ نے عشائیے کی محفل سجائی جس میں آرگنائزیشن کے درجنوں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر تنظیم کے چیئرمین شاہنواز ہندل نے بتایا کہ پاکستان میں گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی رسول پور گزشتہ کئی دہائیوں سے طلباءکو ہنرمند بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے اور اس کے فارغ التحصیل طلباءدنیا بھر میں باعزت روزگار حاصل کئے ہوئے ہیں۔ سعودی عرب میں بھی سینکڑوں کی تعداد میں اسکے فارغ التحصیل طلباءملک اور کالج کا نام روشن کیے ہوئے ہیں۔ ہم نے گزشتہ کئی سالوں سے سعودی عرب بھر میں رسولین انجینیئرز آرگنائزیشن قائم کی ہوئی ہے جس کے ذریعے سعودی عرب کے تمام بڑے شہروں میں ورکشاپس کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ جو نئے ساتھی یہاں آتے ہیں انہیں اپنے تجربات کی روشنی میں یہاں کے کام کرنے کے طریقوں سے آگاہ کیا جاسکے۔ عشائیے میں عبداللہ مسعود ، افضال تارڑ ، ملک امیر افضل ، عرفان چیمہ ، فرخ بھٹی ، عثمان علی ، عرفان رفیق گجر ، شبیر احمد ، محمد عمران ملک ، مبشر حسن ، نعیم قمر ، نوید قمر ، قیصر چدھڑ ، ملک رمضان منظور ، شبریز اختر سویہ ، شاہد اقبال بٹ ، شاہنواز ہندال ، وسیم تارڑ ، زبیر احمد بھٹی اور چوہدری راشد محمود وینس نے شرکت کی جبکہ رسولین انجینیئرز آرگنائزیشن کو فعال کرنے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔عرفان رفیق گجر نے اس کے تنظیمی امور کو بیان کیا۔ شبریز اختر سِوّیہ نے کہا کہ اس آرگنائزیشن کے ذریعے ہم اپنی کمیونٹی کو روزگار فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ پاکستانی سفارت خانہ کے ساتھ مل کر بہت سارے رفاہی پراجیکٹ کر سکتے ہیں۔ آخر میں شبریز اختر سِوّیہ کی طرف سے پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا اور تقریب دعائیہ کلمات کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔