Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سورج کو حرارت واپس کرنے والا جدید سولر پینل تیار

کیلی فورنیا- - - - -  -سائنس دان ایسا سولر پینل بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جو نہ صرف شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرسکتا ہے بلکہ اس دوران سسٹم سے خارج ہونے والی حرارت کو خلا میں بھیجنے کی بھی صلاحیت سے مالا مال ہے۔سولر پینل کے ذریعے سورج سے نکلنے والی حرارت کو برقی توانائی میں تبدیل کر کے سستی بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ سورج سے خام مال (شمسی توانائی) مفت میں لے کر بجلی پیدا کرنے والے سائنس دان اب شمسی نظام کو کچھ واپس لوٹانا چاہتے ہیں اس کے لیے امریکہ میں سائنس دانوں نے انوکھا تجربہ کیا۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس سسٹم سے برقی توانائی حاصل کی جائے گی اور حرارتی توانائی کو بچایا جائے گا۔ یہ دو طرفہ نظام ہے جس میں ایک جانب سورج کی حرارت کو بجلی پیدا کرنے میں استعمال کرلیا جائے گا تو دوسری جانب ماحول میں حرارت کی کمی نہ ہوجائے اس کے لیے سسٹم سے خارج ہونے والی حرارت (جو عموماً ضائع ہو جایا کرتی تھی) کو سورج کی جانب واپس لوٹا دے گا۔
مزید پڑھیں:- - - - -امریکہ میں عظیم الجثہ لکڑی کا مجسمہ دوسری جگہ منتقل

شیئر: