Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرف کی سفری تفصیلات طلب

   اسلام آباد...ہائیکورٹ نے سنگین غداری کیس میں کمیشن کے ذریعے بیان دینے کے خلاف پرویز مشرف کی درخواست پر سابق صدر کی سفری تفصیلات طلب کرلیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق صدر کے خلاف سنگین غداری کیس میں بطور ملزم بیان ریکارڈ کرنے کےلئے کمیشن تشکیل دینے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس محسن اختر کیانی نے سابق صدر کے وکیل سے استفسار کیا کہ کوئی سفری ریکارڈ بتائیں کب واپس آرہے ہیں۔فلائٹ کا پوچھ کر بتادیں کب واپس آئیں گے۔عدالت نے پرویز مشرف کی وطن واپسی سے متعلق سفری تفصیلات طلب کرلیں۔ سابق صدر کے وکیل کو سفری تفصیلات عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے سابق صدر کے وکیل سے مکالمہ کیا کہ بہتر ہے آپ دبئی جائیں۔پرویز مشرف کو ساتھ لے کرآئیں، عدالت انہیں مکمل سیکیورٹی فراہم کرے گی۔سابق صدر کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت سے مہلت طلب کرلی جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت دسمبر کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کردی۔

شیئر: