کابل ۔۔۔ افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے حملے میں متعدد طالبان ہلاک و زخمی ہو گئے ۔صوبائی پولیس کے ترجمان محب اللہ محب نے بتایا کہ صوبہ فاریاب کے مختلف اضلاع میں سیکیورٹی فورسز نے طالبان کے ٹھکانوں کو حملے کا نشانہ بنایا۔23 جنگجو ہلاک جبکہ 22زخمی ہو گئے ۔فورسز نے15 طالبان کو گرفتار بھی کر لیا ۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری تھا۔