تھریسامے بریگزٹ معاہدے پر ڈ ٹ گئیں
لندن ...برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے یورپی یونین کے ساتھ معاہدے پر قائم رہنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ یورپی یونین کے ساتھ بریگزٹ معاہدے پر اتفاق کے بعد سے تھریسامے کو برطانیہ میں مخالفت کا سامنا ہے۔ بریگزٹ کے وزیر سمیت کئی وزراءنے استعفیٰ دے دیا۔ تحریک عدم اعتماد لانے اوروزارت عظمیٰ سے ہٹائے جانے کی بھی باتیں ہو رہی ہیں۔ تھریسامے کے مطابق اگر انہیں عہدے سے ہٹایا گیا تو برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کے عمل میں تاخیر ہو سکتی ہے یا پھر برطانیہ کو کسی معاہدے کے بغیر ہی یورپی یونین کو چھوڑنا پڑ سکتا ہے۔