زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں شامل
اسلا م آباد.. وزارت داخلہ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری کا نام نیب کی سفارش پر ای سی ایل میں ڈال دیا۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے اسلام آبادہائیکورٹ میں تحریری جواب جمع کرادیا۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈو یژن بنچ نے زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔تحریری جواب عدالت میں جمع کرادیا گیا۔