Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا، طالبان

کابل... افغانستان کے لئے امریکہ کے خصوصی سفیر کی جانب سے افغان جنگ کے خاتمے کی تاریخ کے اعلان پر طالبان نے کہا ہے کہ امن مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے لئے ملاقات بغیر کسی معاہدے کے ختم ہوئی۔ واضح رہے کہ امریکی سفیر نے اپریل 2019 کو 17 سالہ طویل افغان جنگ کے خاتمے کی ڈیڈلائن قرار دیا تھا۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ طالبان کے رہنماوں اور امر یکہ کے خصوصی سفیر زلمے خلیل زاد کے درمیان قطر میں گزشتہ ہفتے دوسری مرتبہ ملاقات ہوئی ۔ یہ ابتدائی مذاکرات تھے، اس کا اختتام کسی معاہدے پر نہیں ہوا۔ طالبان رہنماوں نے امر یکہ کی جانب سے مذاکرات مکمل کرنے کی کسی ڈیڈ لائن کو منظور نہیں کیا۔ کابل میں موجود امریکی سفارتخانے کی جانب سے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے گزیر کیا ہے۔واضح رہے کہ زلمے خلیل زاد افغان نژاد امریکی سفارتکار ہیں، جنہیں ٹرمپ حکومت نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کی ذمہ داری سونپی ہے۔

شیئر: