شگاگو میں فائرنگ،حملہ آور سمیت4ہلاک
شکاگوسٹی..امریکی شہر شکاگو میں فائرنگ سے4افرادہلاک ہوگئے۔جنوبی شکاگو میں مرسی اسپتال کے قریب پیش آنے والے فائرنگ کے وا قعہ کے بعد اسپتال کو جزوی طور پر خالی کرا لیا گیا ۔ فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا۔ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوا یا اس نے خود کشی کی۔ حکام نے بتایا ایک فارماسوٹیکل اسسٹنٹ بھی ہلاک ہو ئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار بھی مارا گیا۔ یہ واقعہ ممکنہ طور پر گھریلو تشدد سے متعلق تھا۔ مسلح شخص ہلاک ہونے والی ڈاکٹر کا سابقہ منگیتر تھا۔امریکی ریاست کولوراڈو میں بھی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔فائرنگ کا واقعہ ڈینور میں پیش آیا، فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہو گیا،جس کی تلاش جاری ہے۔